Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2014 07:25pm

کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کی لاشیں برآمد

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی سے برآمد ہونے والی تین لاشوں کی شناخت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی حیثیت سے ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ لاشیں مسخ شدہ حالت میں 20 روز قبل کراچی اور حیدر آباد کے درمیانی علاقے نوری آباد سے برآمد کی گئی تھیں۔

انہیں شناخت نہ ہونے کے باعث ایدھی سرد منتقل کردیا گیا تھا۔

ان افراد کو کراچی کے مختلف علاقوں سے اغوا کیا گیا تھا، بعدازاں انہیں تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

Read Comments