Dawn News Television

شائع 10 اپريل 2014 02:52pm

تین ہزار ڈالرز کے دو آم

جنوبی جاپان میں پیدا ہونے والے آموں کی جوڑی کو جمعرات کے روز تین ہزار ڈالرز کی حیران کن قیمت میں فروخت کر دیا گیا۔

کیوڈو نیوز کے مطابق، نئے سیزن کے پہلے آموں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی یہ ایک ریکارڈ قیمت تھی۔

تائیو نو ٹماگو (سورج کا انڈہ) نامی برانڈ کے یہ آم ملک کے انتہائی جنوب میں واقع میازاکی سے بذریعہ ہوائی جہاز فوکوکا کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں فروخت کے لیے پہنچائے جائیں گے۔

میازاکی زرعی اقتصادی فیڈریشن کے مطابق، ’تائیو نو ٹماگو‘ کے معیار پر پورا اترنے کے لیے آم کا کم از کم 350 گرام وزن اور مٹھاس کی زائد مقدار ضروری ہے۔

عموماً جاپان میں پھل مہنگا ہوتا ہے اور یہاں ایک سیب تین ڈالر میں ملنا حیران کن نہیں۔

یاد رہے کہ 2008 میں گرمے کی ایک جوڑی پچیس ہزار ڈالرز میں نیلام کی گئی تھی۔

Read Comments