Dawn News Television

شائع 20 اپريل 2014 10:52am

سکھر: بس- ٹرالر میں تصادم، 41 افراد ہلاک

سکھر: سندھ کے ضلع سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت اکتالیس افراد ہلاک اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی بس پنوں عاقل کے قریب سامنے سے آنے والے ٹریلرسے ٹکراگئی۔

تصادم اتناشدیدتھا کہ آدھی بس ٹریلر میں پیوست ہوگئی، جسے بعد میں بھاری مشینری کےذریعے ٹریلر سے علیحدہ کیاگیا۔

حادثہ کی خبرملتے ہی امدادی ٹیمیں اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

زخمیوں اور لاشوں کو پنوعاقل کے ہسپتال جبکہ شدیدزخمیوں کوسکھرمنتقل کیاگیا۔

حادثے میں ڈیرہ غازی خان کے ایک ہی خاندان کےچھ افراد بھی ہلاک ہوئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کی وجہ ایک سڑک بندتھی اور دوسری سڑک پرآمنے سامنے ٹریفک چل رہاتھا۔

Read Comments