Dawn News Television

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2014 07:56pm

وزیرِ اعظم نے حامد میر حملے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم نواز شریف نے اتوار کےروز احکامات جاری کئے ہیں کہ معروف صحافی اور نیوز اینکر حامد میر پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے ایک تین رکنی جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ حامد میر کو ہفتہ 19 اپریل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ کراچی ایئرپورٹ سے باہر نکلے تھے اور شارعِ فیصل پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں انہیں تین گولیاں لگی تھیں۔

جوڈیشل کمیشن کے سلسلے میں ایک باضابطہ درخواست چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیجی جائے گی جس کا اعلان وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے ذمے دار حملہ آور کی قاتلوں کی اطلاع دینے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج صحافی سے ملاقات کی ہے اور واقعے کی تفتیش کیلئے حکومتِ سندھ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ جو لوگ بندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا تھوپنا چاہتے ہیں انہیں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈاکٹروں کے مطابق حامد میر کی حالت اب کسی خطرے سے باہر ہے۔

Read Comments