Dawn News Television

شائع 22 اپريل 2014 08:05pm

چمن میں دھماکہ، سات افراد زخمی

کوئٹہ : پولیس کے مطابق منگل کے روز پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع اہم شہر چمن میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چمن کے ایک پولیس افسر اشرف کاکڑ نے ڈان ویب سائٹ کو بتایا کہ دہشتگردوں نے مال روڈ کے علاقے میں ایک نجی بینک کے قریب ایک موٹر سائیکل پر یہ بم نصب کیا تھا۔

ان کے مطابق بم پھٹنے سے وہاں سے گزرنے والے سات افراد زخمی ہوئے۔

' زوردار اور طاقتور دھماکے کی گونج پورے شہر میں سنائی دی،' کاکڑ نے کہا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی کارکن فوراً وہاں پہنچے اور زخمیوں کو سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

سول ہسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اختر محمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دھماکے سے بینک اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اس کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور ( ایف سی ) کی بھاری نفری بم دھماکے کی جگہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ ایک روز قبل چمن میں اسی طرح کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

Read Comments