لائف اسٹائل

لیوپیٹا نیونگ خوبصورت ترین خاتون

یہ تیسرا موقع ہے کہ کوئی سیاہ فام خاتون کو یہ اعزاز ملا، اس سے پہلے ہیلے بیری اور بیونسے ہی اس کی حقدار ٹھہری تھیں۔

نیویارک : دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز سیاہ فام اداکارہ لیوپیٹا نیونگ نے اپنے نام کرلیا۔

امریکی جریدے پیپلز میگزین کی سالانہ فہرست میں 12 ائیرز اے سلیو میں کام کرکے آسکر ایوارڈ جیتنے والی اس سیاہ فام اداکارہ کو یہ اعزاز دیا گیا۔

امریکی جریدہ گزشتہ 25 سال سے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست مرتب کررہا ہے۔