شمالی وزیرستان: دو قبائلی گروہوں میں جھڑپ، چھ ہلاک
فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آج ہفتے کی صبح دو قبائلی گروہوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے متصل تحصیل دتہ خیل کے علاقے لواڑہ منڈی میں پیش آیا، جہاں پر ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مقامی گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ شروع ہوئی۔