لاؤس میں طیارہ گر کر تباہ
لاؤس میں ایک فوجی طیارہ جس میں ملک کے وزیر دفاع سوار تھے، گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
بنکاک: لاؤس میں ایک فوجی طیارہ جس میں ملک کے وزیر دفاع سوار تھے، گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سیک ونامیتھی نے اے ایف پی کو بتایا کہ طیارے میں وزیر دفاع دوغچے پھیچٹ، وینتیان کے گورنر سمیت دیگر اہم شخصیات سوار تھیں۔
تاہم حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ایوی ایشن سیفتی نیٹ ورک کے مطابق لاؤس میں 1950کے بعد سے اب تک 30 جان لیوا حادثات رونما ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال لاؤس ایئر لائن کا ایک طیارہ دریائے میکونگ میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 49 افراد مارے گئے تھے۔