مصر: کامیاب انتخابات پر جشن کا سماں
انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد عبدالفتح السیسی کے حامیوں کی بڑی تعداد تحریر اسکوائر پر جمع ہوگئی۔
مصر میں تین روز سے جاری صدارتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی، نتائج کے مطابق فوج کے سابق سربراہ عبدالفتح السیسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور اسی لیے دارالحکومت قاہرہ میں جشن کا ماحول ہے۔