شمالی وزیرستان میں 'خود کش' حملہ، تین سیکورٹی اہلکار ہلاک
مبینہ خود کش حملہ آور نے دتا خیل روڈ پر بویا چیک پوسٹ کے قریب اپنی گاڑی سیکورٹی اہلکاروں سے ٹکرا دی۔
پشاور: شمالی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خود کش حملے میں تین فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار مرکزی دتا خیل روڈ پر بویا چیک پوسٹ کے قریب ایک چھوٹی چیک پوسٹ بنا رہے تھے جب مبینہ خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی ان سے ٹکرادی۔
حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ دتا خیل روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔