جمپ اسٹریٹ' اس ہفتے بازی لے گئی'
لاس اینجلس/ نیو یارک: جوناہ ہل اور چیننگ ٹیٹم کی فلم ' 22 جمپ اسٹریٹ' اس ویک اینڈ پر مقامی ٹھیٹر میں 60 ملین ڈالر کے ریکارڈ بزنس کے ساتھ اینیمیٹڈ فلم 'ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو' پر بازی لے گئی۔
ٹریکنگ کمپنی رین ٹریک کے مطابق 2012 کے سیکوئل پر مبنی فلم '22 جمپ اسٹریٹ' نے'ڈریگن' کے 2010 کے بلاک بسٹر سیکوئل کو نہایت آسانی سے شکست دے دی۔
ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو' نے جمعے سے لے کر اتوار تک امریکہ اور کینیڈا کے باکس آفس پر 50 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔'
انجلینا جولی کی 'میلیفسنٹ' نے اس ویک اینڈ انیس ملین ڈالر کا بزنس کیا اور 30 مئی کے بعد سے یہ فلم مجموعی طور پر 163 اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر چکی ہے، جبکہ پوری دنیا میں یہ فلم 436 ملین ڈالر کما چکی ہے۔
فلم '22 جمپ اسٹریٹ' نے جمعرات کی رات کو ہونے والے شوز کے آغاز پر ہی پانچ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا بزنس کیا، جسے باکس آفس پر ایک اچھا آغاز تصور کیا گیا۔
سونی پکچرز کے صدر اور اس فلم کے ڈسٹری بیوٹر روری بروئر کے مطابق 'دی ہینگ اوور ٹو' کے مطابق یہ فلم تاریخ کی دوسری بہترین آر کامیڈی فلم ہے۔
اسٹوڈیو ذرائع کے مطابق 'ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو' نے ابتداء میں پینتالیس سے اڑتالیس ملین ڈالر کے درمیان بزنس کیا۔
مقامی ڈسٹری بیوٹر کرس ایرونسن کے مطابق 'اس فلم کا 50 ملین ڈالر کی سطح تک پہنچنا ایک عام سی بات ہے'۔
ایرونسن نے کہا کہ آنے والے ہفتے اس فلم کے لیے سازگار ثابت ہوں گے، کیوں کہ اگلے ماہ کوئی اینیمیٹڈ فلم ریلیز نہیں ہونے جا رہی۔
ٹام کروز کی سائنس فکشن فلم 'ایج آف ٹومارو'نے اس ہفتے 16 اعشاریہ دو ملین ڈالر کا بزنس کیا۔
میدانِ جنگ میں زندگی گزارنے والے ایک فوجی پر مبنی فلم نے اس ہفتے مقامی سینماؤں میں کچھ زیادہ خاص بزنس نہیں کیا، مجموعی طور پر یہ فلم اب تک 56 اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔
گذشتہ ہفتے آگے رہنے والی فلم 'دی فالٹ ان اَور اسٹارز' نے 15 اعشاریہ سات ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
کینسر میں مبتلا لڑکی کی کہانی پر مبنی یہ فلم مجموعی طور پر 81 اعشاریہ سات ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔
فلم 'ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو' ڈریم ورکس پروڈکشن کی پیشکش تھی اور اس کی ڈسٹری بیوشن ٹوئنٹی فرسٹ فاکس اسٹوڈیو نے کی۔
جبکہ '22 جمپ اسٹریٹ' کو سونی پکچرز نے ریلیز کیا، 'میلیفسنٹ' کے ڈسٹری بیوٹر والٹ ڈزنی تھے اور 'ایج آف ٹومارو' کی ڈسٹری بیوشن وارنر برادرز نے کی۔