Dawn News Television

شائع 21 جون 2014 10:15am

!مائی ووٹ فور سیل

یہ ہے میرا کراچی

اور میں کراچی ہی میں رہتا ہوں

کیا کراچی بھی پاکستان کا ہی حصہ ہے؟؟؟

ہاں شائید۔۔

پر ایسا لگتا تو نہیں۔۔

کیوں؟؟؟

کراچی کےلئے میٹرو ٹرین کیوں نہیں؟؟؟

اور میٹرو بس؟؟

وە ہی چلوا دو۔۔

کراچی کبھی پیرس نہیں بن سکتا نا؟؟؟

مشکل لگتا ہے۔۔

کیوں؟؟؟

کراچی کی سڑکیں کب بنیں گی

اور یہ اُبلتے گٹر

اسٹریٹ کرائم ہی رکوا دے کوئی!!!

یہ تو صوبائی مسئلہ ہے۔۔

کیوں؟؟؟

اٹھارویں ترمیم۔۔

اٹھارویں ترمیم؟؟؟

یہ کیا ہوتی ہے؟؟؟

اچھا وە جو آٹھ نو لوگ کولڈ اسٹوریج میں روسٹ ہو گئے تھے کیا اُنہیں معلوم تھا کہ یہ اٹھارویں ترمیم کیا ہوتی ہے؟؟؟

نہیں وە تو عوام تھے اُن کا کیا واسطہ۔۔

تو پھر؟؟؟ کِس کے لئے تھی وە ترمیم؟؟؟

جن کے لئے آئین ہوتا ہے اُنہی کے لئے ترامیم بھی ہوتی ہیں؟؟؟

اچھا اچھا۔۔

مگر۔۔۔

اگر حملہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہ ہوتا تب بھی کیا پرائم منسٹر وہاں نہیں پہنچ پاتے

کیا اُنہیں اٹھارویں ترمیم نے روک لیا ہوتا؟؟؟

اور وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان۔۔۔

ہیں۔۔۔ یہ کون ہیں؟؟

اچھا وە جن کے مطابق ہر پٹاخے پر ری ایکٹ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔۔

اور وزیرِدفاع۔۔

پاکستان کے؟؟؟

ہاں بھئی

اُن کا کیا تعلق کراچی سے؟؟؟

کراچی سے نا بھی ہو ائیر پورٹ سے تو ہے

سنا ہے سی اے اے بھی اُن ہی کی ماتحت ہے۔۔

اور وە آپریشن میں حصہ لینے والی فوج

اُن کے باس بھی تو وہی ہیں۔۔

تو کیا کولڈ اسٹوریج میں پھنس جانے والے اصل میں وزیرِ دفاع کی زمہ داری تھے؟؟؟

ہاں تھے تو۔۔

تو کیا وزیرِدفاع ائیرپورٹ حملہ کے بعد کراچی آئے تھے؟؟

نہیں نا؟؟

تو کیا آئیں گے بھی نہیں؟؟؟

پتہ نہیں کبھی اُنہیں دیکھاہی نہیں کراچی میں

چلو شائید اگلے سال آجائیں۔۔

مشکل ہے!

کیوں

کیونکہ ہم نے شیر کو ووٹ نہیں دیا تھا نا۔۔

نوٹ: لکھاری نے اپنا ووٹ بیچنے کا مکمل تہیہ کر لیا ہے۔ قیمت بہت معمولی ہے۔ آپ مجھے امن، چین اور سکون دے دیں، مجھے بھی اپنے برابر کا پاکستانی سمجھ لیجیئے اور مجھ سے میرا ووٹ خرید لیجیئے

Read Comments