!مائی ووٹ فور سیل

21 جون 2014
مجھے امن، چین اور سکون دے دیں، مجھے بھی اپنے برابر کا پاکستانی سمجھ لیجیئے اور مجھ سے میرا ووٹ خرید لیجیئے
مجھے امن، چین اور سکون دے دیں، مجھے بھی اپنے برابر کا پاکستانی سمجھ لیجیئے اور مجھ سے میرا ووٹ خرید لیجیئے

یہ ہے میرا کراچی

اور میں کراچی ہی میں رہتا ہوں

کیا کراچی بھی پاکستان کا ہی حصہ ہے؟؟؟

ہاں شائید۔۔

پر ایسا لگتا تو نہیں۔۔

کیوں؟؟؟

کراچی کےلئے میٹرو ٹرین کیوں نہیں؟؟؟

اور میٹرو بس؟؟

وە ہی چلوا دو۔۔

کراچی کبھی پیرس نہیں بن سکتا نا؟؟؟

مشکل لگتا ہے۔۔

کیوں؟؟؟

کراچی کی سڑکیں کب بنیں گی

اور یہ اُبلتے گٹر

اسٹریٹ کرائم ہی رکوا دے کوئی!!!

یہ تو صوبائی مسئلہ ہے۔۔

کیوں؟؟؟

اٹھارویں ترمیم۔۔

اٹھارویں ترمیم؟؟؟

یہ کیا ہوتی ہے؟؟؟

اچھا وە جو آٹھ نو لوگ کولڈ اسٹوریج میں روسٹ ہو گئے تھے کیا اُنہیں معلوم تھا کہ یہ اٹھارویں ترمیم کیا ہوتی ہے؟؟؟

نہیں وە تو عوام تھے اُن کا کیا واسطہ۔۔

تو پھر؟؟؟ کِس کے لئے تھی وە ترمیم؟؟؟

جن کے لئے آئین ہوتا ہے اُنہی کے لئے ترامیم بھی ہوتی ہیں؟؟؟

اچھا اچھا۔۔

مگر۔۔۔

اگر حملہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہ ہوتا تب بھی کیا پرائم منسٹر وہاں نہیں پہنچ پاتے

کیا اُنہیں اٹھارویں ترمیم نے روک لیا ہوتا؟؟؟

اور وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان۔۔۔

ہیں۔۔۔ یہ کون ہیں؟؟

اچھا وە جن کے مطابق ہر پٹاخے پر ری ایکٹ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔۔

اور وزیرِدفاع۔۔

پاکستان کے؟؟؟

ہاں بھئی

اُن کا کیا تعلق کراچی سے؟؟؟

کراچی سے نا بھی ہو ائیر پورٹ سے تو ہے

سنا ہے سی اے اے بھی اُن ہی کی ماتحت ہے۔۔

اور وە آپریشن میں حصہ لینے والی فوج

اُن کے باس بھی تو وہی ہیں۔۔

تو کیا کولڈ اسٹوریج میں پھنس جانے والے اصل میں وزیرِ دفاع کی زمہ داری تھے؟؟؟

ہاں تھے تو۔۔

تو کیا وزیرِدفاع ائیرپورٹ حملہ کے بعد کراچی آئے تھے؟؟

نہیں نا؟؟

تو کیا آئیں گے بھی نہیں؟؟؟

پتہ نہیں کبھی اُنہیں دیکھاہی نہیں کراچی میں

چلو شائید اگلے سال آجائیں۔۔

مشکل ہے!

کیوں

کیونکہ ہم نے شیر کو ووٹ نہیں دیا تھا نا۔۔

نوٹ: لکھاری نے اپنا ووٹ بیچنے کا مکمل تہیہ کر لیا ہے۔ قیمت بہت معمولی ہے۔ آپ مجھے امن، چین اور سکون دے دیں، مجھے بھی اپنے برابر کا پاکستانی سمجھ لیجیئے اور مجھ سے میرا ووٹ خرید لیجیئے

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

kainat Jun 21, 2014 05:08pm
what about PPP mr ...unhone hi kaha tha k N league interfere na kre provincial matters men :/
احمر علوی Jun 22, 2014 04:41am
جی بالکل صحیح لکھا آپ نے ... کراچیی
احمر علوی Jun 22, 2014 05:06am
بالکل سچ لکھا ... جب جب کراچی جلا ہے .. یہاں کی ۵ % نمائنده جماعت پی پی پی (جو بد قسمتی سے ۱۰۰ % کراچی کو کنٹرول کرتی ہے) وہ کسی دوسری جماعت پر سب ڈال دیتی ہے ... اور جہاں وفاق یعنی ن لیگ کا کام ہو وہ سب صوبائ حکومت پر ڈال دیتی ہے... افسوس کہ کراچی سےان دونوں میں سے کسی کو کوئ دلچسپی نہیں... کراچی صرف تب ہی ٹھیک ہو گا جب کراچی کا 85% مٰنڈیٹ رکھنے والی جماعت ایم کیو ایم کو پاور دی جاےء گی جب بلدیاتی الیکشن کراےء جاینگے ... اور کراچی کہ اصل نمائندوں کے پاس ہوگی پاؤر... جب کراچی کو اور یہاں کی عوام کو بھی پاکستانی سمجھا جاےءگا... شکریہ...