پاکستان

ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ۔ پاکستان سیمی فائنل میں

مصر میں جاری ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ میں پاکستان ہندوستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

شرم الشیخ: مصر کے مشہور سیاحتی شہر شرم الشیخ میں ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ جس میں کل پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پاکستانی کیوسٹ محمدآصف اور محمدسجاد نے ہندوستان کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کو چار ایک سے آؤٹ کلاس کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

#SnookerPakistan