دنیا

کابل: خودکش حملے میں چار نیٹو فوجیوں سمیت 16 ہلاک

اے ایف پی کے مطابق اس حملے میں تقریباً دس عام شہری، جبکہ دو افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

کابل: مشرقی افغانستان میں آج منگل کے روز ہونے والے ایک خودکش حملے میں 4 نیٹو فوجی سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حملے میں تقریباً دس عام شہری، جبکہ دو افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

خودکش حملہ افغان صوبہ پروان میں ہوا جہاں سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا لیا۔

اس حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔

خیال رہے کہ نیٹو فورسز پر یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں سال کے آخر میں وہ افغانستان سے اپنی انخلاء کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

ایساف کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس حملے میں چار نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔