خیبرایجنسی: سرچ آپریشن میں چار مشتبہ افراد گرفتار
خاصہ دار فورس اور ایف سی نے مشترکہ طور پر تحصیل جمرود میں آپریشن کیا جہاں سے ان افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں جمعہ کی صبح سیکیورٹی فورسز چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی میں خاصہ دار فورس اور ایف سی نے مشترکہ طور پر تحصیل جمرود میں آپریشن کیا، جہاں سے ان افراد کو حراست میں لیا گیا۔
بعد میں ان افراد کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔