پاکستان

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل برطرف

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ارشد خان کو گورنر خیبر پختونخوا نے خراب کارکردگی کے باعث برطرف کردیا ہے۔

پشاور: فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ارشد خان کو گورنر خیبر پختونخوا نے خراب کارکردگی کے باعث برطرف کردیا ہے۔

ارشد خان کے خلاف نقل مکانی کرنے والے افراد(آئی ڈی پیز) کو نقد رقم کی فراہمی میں تعطل اور عدم رجسٹریشن کی شکایات تھیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے ارشد خان کی معطلی کا نوٹس جاری کیا جس کے بعد انتظامی سیکریٹری بدالمجید کو قائم مقام ڈائریکتر جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔

طالبان کے کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد شمالی وزیرستان سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کا عمل شروع کیا۔

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنت اتھارٹی کے مطابق اب تک نو لاکھ سے زائد شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔