ماسکو میں ٹرین حادثہ، 19 افراد ہلاک
ماسکو : روسی دارالحکومت ماسکو میں زیر زمین ٹرین پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
روس کی ایمرجنسی منسٹری کے مطابق یہ واقعہ صبح کے مصروف اوقات میں اس وقت پیش آیا جب زیرزمین ٹرین دو اسٹیشنز کے درمیان پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک اور ایک سو بیس زخمی ہوگئے۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات کو دیکھا جارہا ہے تاہم اس میں کسی قسم کے عسکریت پسندانہ حملے کا امکان نہیں، جیسا گزشتہ سال ماسکو کے زیرزمین اسٹیشن پر ہوا تھا۔
زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ماسکو کے ڈپٹی میئر پیٹر پریوکوف نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا ابھی معلوم نہیں ہوسکا جبکہ وہاں سے تمام زخمیوں کو منتقل ہسپتال یا ان کے گھروں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ابھی بھی کچھ لاشیں جائے حادثہ سے نکالنا باقی ہے۔