خیبر ایجنسی: عسکریت پسندوں کا حملہ، 8 سیکورٹی اہلکار ہلاک
ایک درجن سے زائد شدت پسندوں نے تحصیل جمرود میں گشت پر معمور ایف سی کے اہلکاروں اور ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
پشاور: خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے حملے اور جوابی کارروائی میں 8 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو رات گئے ہونے والے حملے کے بارے میں بتایا کہ ایک درجن سے زائد شدت پسندوں نے تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں گشت پر معمور ایف سی کے اہلکاروں اور ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
جنگجوؤں کے حملے میں ایف سی فورسز کی ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی۔
سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کی ہلاکتوں کا دعوی کیا ہے تاہم ابھی تک حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔
| |