پاکستان

خیبر ایجنسی: سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

داؤدزئی میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن میں بیس اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔

خیبر ایجنسی: فاٹا کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

داؤدزئی میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن میں بیس اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔

ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبرایجنسی کے علاقے جمرود کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کا سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں اب تک دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے اور اُن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس نے سرچ آپریشن میں بیس اشتہاری مجرموں سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ و کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میاں گجر، ناگمان، جالہ بیلہ، دامان افغانی، نحقی سمیت دیگرعلاقوں میں کیا گیا۔