پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔
پشاور:پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی محافظ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پیش آیا جہاں مسلح افراد ایک انڈسٹریل اسٹیٹ پر تعینات ان اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔