Dawn News Television

شائع 23 جولائ 2014 12:00pm

پشاور: تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، دو زخمی

پشاور: مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد تحصیل بائزئی کے علاقہ منزری چینہ میں نصب کیا گیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہان اُن کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


جمرود میں نیٹو کنٹینر کو آگ لگا دی گئی


نامعلوم شدت پسندوں نے بدھ کو خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پاک افغان سرحد کے قریب نیٹو کنٹینر کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے کاتا خستہ کے علاقے میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کنٹینر تباہ ہوگیا۔

تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

Read Comments