Dawn News Television

شائع 23 جولائ 2014 01:44pm

پشاور: ایمرٹس اور اتحاد ایئرویز کی پشاور سروس بحال

پشاور: ایمرٹس اوراتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزنے پشاورکے لیے اپنی فلائٹ سروس دوبارہ شروع کرنےکااعلان کردیا ہے۔

ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے سول ایوی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایمرٹس اور اتحاد ایئرویز نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایمرٹس انٹرنیشنل ایئرلائنزکی پہلی پروازکل بروز جمعرات 24جولائی کو صبح 7بجے پشاورایئر پورٹ پہنچےگی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزبھی یکم اگست سے پشاورکے لیے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایئرلائنزکی انتظامیہ نےفلائٹ آپریشن کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے باقاعدہ تحریری طورپرآگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جون کوپشاور کے نواحی علاقے سے پی آئی اے کے طیارے پرفائرنگ کے بعد ایمرٹس انٹرنیشنل ایئرلائن نےپشاور کے لیے اپنی فلائٹ سروس معطل کردی تھی۔

Read Comments