Dawn News Television

شائع 23 جولائ 2014 03:38pm

چوہدری نثار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے پاک امریکہ تعاون اور رابطہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاک امریکہ تعاون اور رابطہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Read Comments