Dawn News Television

اپ ڈیٹ 15 اگست 2014 05:58am

پہلا دن: 'آزادی' اور 'انقلاب' مارچ کے شرکاء کی تعداد توقعات سے زیادہ

اسلام آباد: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنے مطالبات کی قبولیت اور نظام کی تبدیلی کے نعرے کے ساتھ پاکستان تحریکِ انصاف آج اسلام آباد میں 'آزادی مارچ' کے لیے پرعزم ہے اور لاہور سے دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان عوام تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی آج لاہور سے اسلام آباد کی جانب انقلاب مارچ کے ساتھ روانہ ہونے کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ آزادی اور انقلاب مارچ کو روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو گزشتہ روز ہی سیل کردیا گیا تھا اور شہر میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ادھر لاہور میں واقع منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہے، تاہم انتظامیہ نے انہیں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کے لیے خبردار کیا ہے۔

کل مارچ سے ایک روز قبل تک سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر رہیں اور اہم رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، تاہم عمران خان سے مذاکرات میں کوئی کامیابی نہ ہوسکی۔

یوم آزادی کے دن تحریک انصاف کے آزادی اور انقلاب مارچ کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ خبروں سے آگاہ رکھنے کے لیے ڈان اردو لائیو کوریج پیش کررہا ہے۔

اس بارے میں

چودہ اگست کو چھینی ہوئی آزادی واپس لیں گے، عمران خان

عمران خان کے سونامی کو روکنے کی حکومتی کوشش

عمران خان کی نظر بندی حالات بگاڑ سکتی ہے، خورشید شاہ

منصوبے کے تحت ’سونامی‘ چودہ اگست کو دارالحکومت سے ٹکرائے گا

Read Comments