پھولوں کا جادوئی قالین
پھولوں کا قالین بنانے والے رضاکاروں نے دلچسپ انداز میں نمائش کو خوشگوار تجربہ قرار دیا ہے۔
بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز کی سڑکیں خوش رنگ پھولوں سے سج گئیں اور گلیاں خوشبو سے مہک اٹھیں۔
دنیا بھر سے سیاح اسے دیکھنے کے لیے آرہے ہیں ان کا خیال ہے کہ گرینڈ پیلس جیول باکس کی طرح ہے اس خوبصورت جیول باکس پراب پھولوں کا قالین بچھا دیا گیا ہے یہ سب جادوئی لگتا ہے۔