Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 اگست 2014 01:42pm

اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان انتقال کر گئے

نیو یارک: اسکواش کے نامور پاکستانی کھلاڑی ہاشم خان طویل علالت کے بعد امریکا میں انتقال کرگئے۔

ہاشم خان گزشتہ 6 ماہ سے علیل تھے اور امریکا میں ان کا علاج ہورہا تھا۔

ںمائندہ ڈان نیوزعماد حمید کے مطابق ہاشم خان کو پاکستان کی تاریخ کا لیجنڈری کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔

ہاشم خان نے سات مرتبہ برٹش اوپن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا، جو اسکواش کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

ان کے خاندان سے جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے کھلاڑی بھی پاکستان اسکواش کو ملے۔

ہاشم خان کا انتقال تقریباً سو سال کی عمر میں ہوا ہے۔

Read Comments