لائف اسٹائل

بولی وڈ فیشن کے رنگ

ہندوستانی ماڈلز کے علاوہ بولی وڈ اداکاراؤں نے بھی ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی۔

ہندوستان میں منایا جانے والا لیکمی فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

مشہور ڈیزائنرز امیت اگروال، مسابہ گپتا، انجو مودی، انوشری ریڈی، ورون بہل، ارجن کھنہ اور منیش ملہوترہ سمیت دیگر نے اپنے کلیکشن پیش کئے جو کہ روایتی انداز سے بالکل ہٹ کر تھے۔

بولی وڈ کی خوبصورت اداکاراؤں سمیت دیگر نے بھی ریمپ پر واک کی اور دلفریب اداؤں کے ساتھ سب کو حیران اور فیشن ویک کو یادگار بنا دیا۔