Dawn News Television

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2014 11:12am

کراچی: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، چار اہلکار زخمی

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شاہراہِ فیصل پر نرسری کے قریب ایک پولیس چوکی پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ پولیس چوکی نرسری پل کے نیچے واقع ہے، اور دھماکے کے بعد پولیس چوکی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واقعہ کے بعد زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف پایا جاتا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق دھماکے سے پولیس چوکی کی دیوار بھی گرگئی ہے۔

Read Comments