Dawn News Television

شائع 03 ستمبر 2014 03:35pm

سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کے حملے جاری، حساس ڈیٹا لیک

اسلام آباد: عالمی ہیکروں کے ایک گمنام حصہ ہونے کا دعویدار ہیکروں کے ایک نیٹ ورک نے ہیکنگ کی ایک مہم جاری رکھی ہوئی ہے، بدھ کے روز حکومت پاکستان، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹس پر ڈی ڈی او ایس حملے کیے ان کی صورت بگاڑ دی۔

اے ایس او آر ہیک ٹیم یا گمنام اوپ پاکستان کے ناموں کے تحت کام کرنے والے اس گروپ نے بہت سی ویب سائٹس پر حملے کیے ہیں، اور سرکاری ملازموں اور سیکیورٹی فورسز کے ذاتی ڈیٹا لیک ہوگیا ہے، جس سے سیکیورٹی اور پرائیویسی کے سنگین خدشات پیدا ہورہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ایک غیرسرکاری ویب سائٹ :

http://www.pmln.us

کو ہیک کیا گیا تھا، اور سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق پیغامات کے ذریعے اس کی صورت تبدیل کردی گئی تھی۔یہ ویب سائٹ بحال ہوگئی ہے۔

فیصل آباد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ:

http://www.faisalabadpolice.gov.pk

کو ہیک کرکے اس کا تمام پرائیویٹ ڈیٹا آن لائن لیک کردیا گیا، جس میں یوزرنیم، پاس ورڈز اور ملازمین کے ناموں، شناختی کارڈز، ایڈریسز اور رابطوں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

پی ٹی وی اسپورٹس کی ویب سائٹس:

sports.ptv.com.pk/t20

کے ٹی 20 کے سیکشن کی صورت ’گونواز گو‘ کے نعروں کے ساتھ تبدیل کردی گئی تھی، جسے صرف چند گھنٹوں میں بحال کردیا گیا۔

اس پیج پر پارلیمنٹ کے اجلاس کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام یہ بھی دیکھا گیا:

’’پاکستانی عوام کے منہ پر بجنے والے یہ ڈیسک اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہ گروہ صرف سیاست بچانے کے لیے اکھٹا ہوسکتا ہے، غریب پھر بھی لوڈ شیڈنگ اور بھوک میں مرے گا۔‘‘

پاک فوج اور دیگر سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کرکے ان کے یوزرنیم، پاس ورڈز اور ای میل انٹرنیٹ پر لیک کردیے گئے تھے۔

اس ڈیٹا کے ڈھیر کے لنک کو فی الحال پاکستان میں بلاک کردیا گیا ہے، لیکن آن لائن گردش کرنے والی اسکرین گریب سے یہ پرائیویٹ ڈیٹا ظاہر ہورہا ہے، جس میں نام، رابطے کی معلومات شامل ہیں، لیکن پریشان کن بات یہ ہے کہ اس میں حساس نوعیت کی تقرریوں سمیت اسلحہ سازوں کی معلومات بھی شامل ہیں۔

لیک کیے گئے ڈیٹا کے ساتھ پیغامات میں کہا گیا تھا کہ یہ حملہ اس لیے کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج شمالی وزیرستان میں کارروائی کررہی ہے۔

دو دن پہلے ہیکرز کے اس گروپ نے عارضی طور مختلف حکومتی پورٹلز کو ڈاؤن کردیا تھا، تاکہ پاکستانی حکومت کے ہر قسم کے نشان کو انٹرنیٹ سے ختم کردیا جائے۔

اس گروپ نے ایک زپ فائل بھی لیک کی ، جو حکومت سے متعلق 23 ہزار مبینہ بینک ریکارڈز پر مشتمل ہے۔ اس زپ فائل میں ایک دستاویز بھی شامل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ لیک اے ایس او آر ہیک ٹیم کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

مختلف باضابطہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دی گئی اپ ڈیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروپ عالمی گمنام نیٹ ورک سے منسلک ہے۔

Read Comments