پاکستان

خیبر ایجنسی: امن لشکر کے ساتھ جھڑپ میں دو شدت پسند ہلاک

جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس میں پانچ شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں اتوار کو امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو شدت پسند ہلاک، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ باڑہ کے علاقے ملوت میں ہوئی جس دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

ابھی تک اس خبر کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں ہیں۔