برطانوی باکسرعامرخان کوامریکہ میں داخلےسےروک دیاگیا
نیو یارک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو لندن سے امریکہ جاتے ہوئے ائیرپورٹ پر روک دیا گیا تھا۔۔ تاہم انہیں بعد میں امریکا کا ویزا جاری کردیا گیا۔
برطانوی باکسر عامر خان کو فلوئیڈ میویدر اور مارکوس میڈانا کی فائٹ دیکھنے امریکا کی ریاست لاس ویگاس جانا تھا لیکن جب عامر خان ائر پورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا ویزا کینسل ہوچکا ہے جس کے باعث وہ امریکہ میں داخل نہیں ہوسکتے اور انہیں دوبارہ امریکن ایمبسی سے رابطہ کرنا ہوگا۔
عامر خان نے اس عمل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل منظور ہونے والا امریکہ جانے کا میرا ویزہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ میں بدستور برطانیہ میں ہی ہوں۔
عامر خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون سے اس حوالے سے بات کروں گا تھا، عوام کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔