Dawn News Television

شائع 14 ستمبر 2014 08:02am

پاک، افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، سات مشتبہ شدت پسند ہلاک

پشاور: پاک-افغان سرحدی علاقے میں ہونے والے ایک امریکی ڈرون حملے میں سات مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

یہ ڈرون حملہ پاک، افغان سرحد پر واقع صوبے پکتیکا کی حدود میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق، افغان صوبے پکتیکا میں واقع ایک گاؤں میں امریکی ڈرون سے متعدد میزائل فائر کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم بدر منصور گروپ سے تھا اور اس میں اہم کمانڈر عقل زرین اور اکرام اللہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہناہے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں سے دو کی شناخت عقل زرین اور اکرام اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تاہم، ابھی تک افغان حکومت اور امریکی سی آئی اے کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Read Comments