لائف اسٹائل

فواد اور سونم کی 'خوبصورت' مہم زوروں پر

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں اداکار شریک ہوئے جہاں پاکستانی مداحوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

بولی وڈ اداکار سونم کپور اور پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو فواد خان امرتسر میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ اداکار و سیاستدان کرن کھیر بھی توجہ کا مرکز رہیں۔

یہ شرکت بولی وڈ جوڑے کی نئی آنے والی 'خوبصورت' کا حصہ ہے جسے 19 ستمبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے جس میں سونم کے مدِ مقابل پاکستانی اداکار فواد خان جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں کرن کھیر، رتنا پاٹھک اور ادیتی راؤ حیدری شامل ہیں۔