Dawn News Television

شائع 21 ستمبر 2014 05:17pm

مصری وزارت داخلہ کے باہر دھماکا، دو ہلاک

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وزارت خارجہ کے باہر چوکی کے قریب بم دھماکے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ دھماکا صدر عبدالفتح السیسی کی نیویارک روانگی سے کچھ دیر بعد جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو خطے میں جاری شدت پسندی سے آگاہ کریں گے۔

مصری وزارت خارجہ اور داخلہ کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو لیفٹننٹ کرنل ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے دھماکے کے فوراً بعد پرہجوم جگہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے پولیس کے کتوں کی مدد سے مزید بموں کی تلاش شروع کر دی۔

مصری فوج کی جانب سے جولائی 2013 میں منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کیے جانے کے بعد سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے متعدد واقعات سمیت بموں سے حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔

قاہرہ کے گورنر گلال سید نے جائےو وقوعہ کے قریب اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ فعل اور سیاسی پیغام ہے لیکن یہ مصر کے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

Read Comments