Dawn News Television

شائع 22 ستمبر 2014 12:50pm

تحریک طالبان کا سابق ترجمان پاکستان کے حوالے

اسلام آباد: افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان، مہمند ایجنسی چیپٹر کے ایک سابق ترجمان اکرام اللہ مہمند کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق اکرام اللہ کو کچھ عرصہ قبل افغان نیشنل آرمی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اکرام اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم دفتر خارجہ یا حکومت کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔

کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکرام اللہ مہمند کو مزید تفتیش کے لیے مہمند ایجنسی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Read Comments