کرن جوہر ڈریس ڈیزائنر کے روپ میں
بولی وڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے کرن جوہر نے اب فیشن کی دنیا میں بھی انٹری دے دی ہے۔
بولی وڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے کرن جوہر نے اب فیشن کی دنیا میں بھی دے دی ہے انٹری اور غیر ملکی برانڈ کے ساتھ مل کر خوبصورت ملبوسات ڈیزائن کر ڈالے، جدید ملبوسات پہنے ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ فیشن شو میں بولی وڈ اداکاراؤں کنگنا رناوت اور نیہا دھوپیا کے علاوہ دیگر اسٹارز نے بھی شرکت کی اور کرن جوہر کے ملبوسات کو خوب سراہا۔