سوات میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا رکن ہلاک
فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوات: وادی سوات کی تحصیل مٹہ میں میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا مقامی رکن ہلاک جبکہ ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امن کمیٹی کے رکن اشرف خان پر مٹہ میں باما خیلہ کے علاقے میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ ہلا ک ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اشرف خان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما بھی ہیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
سوات سے ملا فضل اللہ کے حامی طالبان کی بے دخلی کے بعد طالبان مخالف رہنماؤں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔