کے پی اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں آج عید
پشاور میں عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مہابت خان میں منعقد ہوا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور دور دراز شمال مغربی قبائلی علاقوں میں اکثر جگہوں پر آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اتوار کو عید منانے کا اعلان کے بعد پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں عید منائی جا رہی ہے۔
پشاور میں عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مہابت خان میں منعقد ہوا۔
اس کے علاوہ مردان، چارسدہ، بنوں، کوہاٹ، مہمند ایجنسی، خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ، ملاکنڈ، ہنگو کے مختلف علاقوں میں بھی عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
اس موقع سیکیورٹی کے بھی سخت انتتظامات کیے گئے تھے، جبکہ دو ہزار سے پولیس اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں چاند کی رویت کا مسئلہ کئی سالوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے ملک میں عموماً دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔