شمالی عراق میں خودکش دھماکا، 17 افراد ہلاک
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
بغداد: شمالی عراق میں آج منگل کے روز ایک خودکش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک مکان سے ٹکرا دی۔
اس مکان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک شیعہ لشکر کا گھر تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دو مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔.