اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکا، ایک شخص ہلاک
سڑک کنارے نصب بم دھماکے کا نشانہ ایک گاڑی بنی، جس میں دو افراد سوار تھے۔
اوکرزئی ایجنسی: فاٹا کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
نمائندہ ڈاٹ کام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہنگو سے متصل اورکزئی ایجنسی کے علاقے سپاہ دولت موسیٰ میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک گاڑی نشانہ بنی، جس میں دو افراد سوار تھے۔
ہلاک ہونے والے شخص کا نام اکبر علی بتایا گیا ہے۔