Dawn News Television

شائع 12 اکتوبر 2014 12:00pm

سوات: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے ویلیج کمیٹی کے رکن ایوبکے گھر پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کمیٹی کے رکن ایوب خان موقع پر ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا اور سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان منگل تان کے علاقے میں جھڑپ ہوئی جس میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

Read Comments