پاکستان

پی ٹی آئی کا دھرنے اورعمران خان کی تقریر کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ

اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ احترام محرم اور موسم سرما کے باعث کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دھرنے اور چیئرمین عمران خان کی تقریر کے اوقات محرم الحرام اور موسم سرما کی آمد کے باعث تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دھرنے اور عمران خان کی تقریر کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ احترام محرم اور موسم سرما کے باعث کیا گیا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ ایام محرم میں پارٹی ترانے اور موسیقی نہیں چلائی جائے گی۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اٹھارہ پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں ان پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو مطلع کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نواز لیگ سے سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا تاہم حکومت سنجیدگی سے مذاکرات کرے تو تعاون کیلئے تیار ہیں۔