Dawn News Television

شائع 26 اکتوبر 2014 02:43am

انڈیا: جدید اسلحہ کیلئے 13 ارب ڈالرز کی منظوری

نئی دہلی:انڈیا نے سویت دور کے خستہ حال فوجی اسلحہ اور ساز و سامان کو جدید بنانے کے لئے 13.1 ارب ڈالرز پر مشتمل کئی زیر التوا منصوبے منظور کر لیے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق، وزیر دفاع ارن جیٹلی کے زیر قیادت ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کے ایک اجلاس نے 800 ارب روپوں کے دفاعی پروکیورمنٹ منصوبوں کی منظوری دے دی۔

ان میں سے کئی منصوبے طویل عرصہ سے زیر التوا تھے۔

انڈیا میں 100 ارب ڈالرز کا دفاعی اپ گریڈ پروگرام جاری ہے ، جس سے مقامی دفاعی صنعت کو تقویت ملےا کا امکان ہے۔

انڈیا نے جون میں بھی تقریبا 3.5 ارب ڈالرز کے ایسے ہی منصوبوں کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ انڈیا دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ کا برآمد کنندہ ہے جبکہ امریکا نے حال ہی میں روس پر بازی لیتے ہوئے سب سے زیادہ اسلحہ بیچنے والے ملک کا درجہ حاصل کر لیا۔

انڈین مبصرین کا کہنا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے اسلحہ خریدنے میں سست روی اور کانگریس کی سابق حکومت میں کئی دفاعی معاہدے ناکام ہونے کی وجہ سے فوج کے پاس اہم اسلحہ کی کمی واقع ہو چکی تھی۔

حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں اسلحہ سازی کے فروغ کی حامی ہے کیونکہ انڈیا اپنی دفاعی ضروریات کا 70 فیصد برآمد کرتا ہے۔

Read Comments