Dawn News Television

شائع 31 اکتوبر 2014 11:18am

ترکمانستان کا پی آئی اے کو نوٹس

کراچی: ترکمانستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پی آئی اے یورپ اور کینیڈا کی فلائٹس کے لیے ترکمانستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہے۔

تاہم پی آئی اے نے کئی ماہ سے واجبات ادا نہیں کیے ہیں، جس پر ترکمانستان نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کو 3 نومبر تک کی مہلت دی ہے۔

واضح رہے کہ اگر پی آئی اے ترکمانستان کے بجائے دیگر فضائی روٹ اختیار کرے تو اس کی وجہ سے فیول اور چارجز کی مد میں زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یورپ اور کینیڈا جانے والی پروازوں کے لیے ترکمانستان کی فضائی حدود استعمال کی جاتی ہے۔

Read Comments