کراچی: حلیم بنانے والوں پر دستی بم حملہ، 20 زخمی
کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں حلیم بنانے والوں پر شدت پسندوں نے بال بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے
*کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں حلیم بنانے والوں پر شدت پسندوں نے بال بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔*
ڈان نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن ڈاک خانے کے قریب طالب حسین نامی شخص کے گھر کے باہرحلیم بنائی جارہی تھی۔
اسی اثناء میں موٹرسائیکل سوار دہشت گرد یکے بعددیگرے دو بال بم پھینک کرفرار ہوگئے جو زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے۔
بال بم حملوں میں چار کمسن بچوں، تین خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔زخمیوں کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔