بیونسے 2014 کی امیر ترین گلوکارہ
دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میں شامل خواتین میں سے صرف 2 نے ہی 12 ماہ کے دوران البم ریلیز کیے۔
امریکہ کی 33 سالہ گلوکار بیونسے نے اپنی نئی البم، اشتہاری معاہدوں اور بین الاقوامی ٹور کے ذریعے موسیقی کے میدان میں سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بیونسے 2014 میں موسیقی کے میدان میں سب سے زیادہ کمانے والی خاتون قرار پائی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میں شامل خواتین میں سے صرف 2 نے ہی 12 ماہ کے دوران البم ریلیز کیے جبکہ بقیہ نے صرف اشتہارات اور کنسرٹ کے ذریعے ہی کروڑوں ڈالرز کمائے۔