دنیا

میکسکو: 43 طلبا کے قتل کا اعتراف

یکسکو میں گینگ نے 43 لاپتہ طلبا کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، میکسکو کے صدر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم

میکسکو سٹی: میکسکو میں گینگ نے 43 لاپتہ طلبا کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

اس گینگ نے ان تمام طلبا کی لاشوں کو 14 گھنٹے تک جلانے کے بعد اس کی راکھ کو دریا میں بہا دیا جبکہ کچھ بقایا جات کچرے کے ڈھیر سے ملی تھیں۔

میکسکو کے عوام نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے جہاں صدر اینریک پینا نیٹو نے اس بھیانک جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو گینگ کے منسلک پولیس نے مبینہ طور پر شہر کے میئر اور ان کی بیوی کے حکم پر جنوبی شہر اگیوالا میں بس پر حملہ کر دیا تھا۔

اس کے بعد شہر میں پولیس تصادم کے بعد 43 طلبا غائب ہو گئے تھے جبکہ جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

میکسکو کے صدر نے کہا کہ میں لاپتہ نوجوان بچوں کے والدین اور تمام معاشرے کو یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ انصاف کی فراہمی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اغوا کی واردات اور پرتشدد واقعے کے پیش نظر صدر نے اپنا دورہ چین اور آسٹریلیا مختصر کردیا تھا۔

اٹارنی جنرل جیزس موریلو کرام نے 43 افارد کی ہلاکت کا اعلان کرنے سے گریز کرتے ہوئے کاہ کہ آسٹریلیا کی یقنیورسٹی سے لاشوں کی باقیات کے ٹیسٹ کے بعد کوئی اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ڈی این اے ٹیسٹ سے ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو جاتی اس وقت تک ہم انہیں گمشدہ ہی تصور کریں گے۔

تاہم چیف پرازیکیوٹر نے کہا کہ یہاں بہت سے ایسے شواہد ہیں جو انہیں مردہ ثابت کرتے ہیں۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور ثبوت کے طور پر جرم کے اعتراف کی حامل ان کی ویڈیوز دکھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو کچرے کے ڈھیر میں ڈال کر اس میں ٹائر، لکڑیاں اور پلاسٹک ڈالا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

جیزس موریلو کرام کے ان لوگوں نے رات 12 بجے سے لے کر اگلے دن 2 بجے تک لاشوں کو آگ میں جلایا اور لاشیں گرم ہونے کے باعث شام پانچ بجے تک ان کے قریب تک نہ پھٹکے۔

اس کے بعد انہوں نے لاشوں کی راکھ سمیت دیگر بقایا جات کو تھیلوں میں ڈال کر دریا برد کردیا اور اس دوران ملزمان نے اپنے کپڑوں کو بھی آگ لگا دی تاکہ کوئی ثبوت باقی نہ رہے۔

گینگ کے اراکین کو طلبا کی کُل تعداد کا صحیح علم نہیں تاہم ایک کا کہنا تھا کہ وہ 40 سے زیادہ تھے۔

پولیس نے جرم میں ملوث ہونے کے شبے میں شہر اگیوالا کے میئر جوز لوئس ابارکا اور ان کی بیوی ماریا لوس اینجلس سمیت 74 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

میئر اور اور ان کی بیوی کو منگل کو گرفتار کیا گیا اور دونوں ایک مہینے سے مفرور تھے۔