پورے خاندان کا بوجھ اٹھانے والی دلیر بچی
چائلڈ لیبر افغانستان میں عام ہے اور وہاں چار سے چودہ سال کی عمر کی سترہ فیصد بچیاں گھر سے باہر کام کرتی ہیں۔
یونیسیف کے مطابق چائلڈ لیبر افغانستان میں عام ہے اور وہاں چار سے چودہ سال کی عمر کی سترہ فیصد بچیاں یا تو گھر سے باہر کام کرتی ہیں یا پوراوقت گھر کے کام کرتے ہوئے گزارتی ہیں۔
ان ہی میں سے ایک آٹھ سالہ فاطمہ ہے جو دن بھر میں کچھ ڈالرز ہی کما پاتی ہے اور وہ سب خاندان پر خرچ ہو جاتا ہے جو روزانہ چاول، سبزیاں اور روٹی پر مشتمل غذا کھاتے ہیں، اس کے حالات زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔