Dawn News Television

شائع 17 نومبر 2014 01:48am

آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سے ملاقات

واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اتوار کے روز اپنے امریکی دورے کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکوم) کے کمانڈر جنرل لائڈ جے آسٹن سے ملاقات کی جس کے دوران افغانستان میں کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج کے کارروائیوں پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

جنرل آسٹن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ دونوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جنرل راحیل شریف امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیرمین جنر مارٹن ڈمپسی سے بھی ملیں گے۔

Read Comments